ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گو ری لنکیش قتل معاملہ :ملزم نے 50 ہزار روپیوں میں 21 گولیاں خریدی تھیں عدالت کو پیش کردہ رپورٹ میں ایس آئی ٹی کا انکشاف

گو ری لنکیش قتل معاملہ :ملزم نے 50 ہزار روپیوں میں 21 گولیاں خریدی تھیں عدالت کو پیش کردہ رپورٹ میں ایس آئی ٹی کا انکشاف

Thu, 07 Jun 2018 11:22:16    S.O. News Service

بنگلورو،6 جون(ایس او   نیوز) معروف صحافی گوری لنکیش کے قتل کے الزام میں گرفتار نوین نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اوٹی کے رہنے والے ایک شخص سے 50ہزار روپیوں میں 21گولیاں خریدی تھیں ۔ ایس آئی ٹی افسروں کی طرف سے عدالت میں پیش کی گئی 18 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے ۔ باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ملزم نوین نے بتایا کہ وہ تملناڈو جارہا تھا اس موقع پر اوٹی کے ایک شخص سے اس کی پہچان ہوئی اور اس کے پاس سے بلٹ دستیاب ہونے کے متعلق اطلاع ملی تو نوین نے فوراً اس شخص کے پاس سے کم قیمت میں گولیاں اس مقصد سے خرید یں کہ اس سے وہ زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرسکے اور اس کے علاوہ ان گولیوں سے دیگر مقاصد بھی پورے کرسکتا ہے ۔ اسکے بعد اس نے اوٹی میں ہی اس شخص سے 50ہزار روپیوں میں 21گولیاں خرید لیں ۔ 5 گولیاں بیگ میں رکھ کر فروخت کرنے بنگلورو کے کے ایس آر ٹی سی ٹرمینل ۔1 کے قریب کھڑا ہوگیا ۔ اسی وقت پولیس کو مجھ پر شک ہوگیا اور مجھ سے کئی سوالات کرنے لگے اور شک کی بنیاد پر مجھے گرفتار کرلیا ۔ 


Share: